یواے ای کی پاکستانیوں کیلئے ویزے روکنے کی تردید

ابوظہبی(این این آئی)یو اے ای میں انسانی وسائل کی وزارت نے یہ دعوی مسترد کردیا ہے کہ یو اے ای کی حکومت نے پاکستانیوں، بھارتیوں اور بنگلہ دیشیوں کے لیے ویزوں کا اجرا روک دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو اے ای میں انسانی وسائل کی وزارت نے ایک بیان میںتمام کاروباری اداروں سے کہا کہ وہ ملازمتیں فراہم کرتے وقت قومیتوں کا تنوع ذہن نشین رکھیں۔

بیان کے مطابق کاروباری ادارے ملازمتیں فراہم کرتے وقت قومیتی اور نسلی تنوع کو ترجیح دیں۔ یہ ہدایت کسی مخصوص قومیت کے لوگوں کو نشانہ بنانے کے لیے نہیں ہے بلکہ کاروباری اداروں میں قومیتی تنوع پیدا کرنے اور برقرار رکھنے کی خاطر ہے۔وزارتِ انسانی وسائل کا کہنا تھاکہ کسی بھی کاروباری ادارے میں کم از بیس 20 فیصد افرادی قوت متنوع ہونی چاہیے۔