کیف: (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی وزارت خارجہ کا پاکستان اور ایران کے مابین پیدا ہونے والی کشیدگی پر ردعمل سامنے آگیا۔ روس نے ایران پاکستان سرحدی علاقوں میں حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے، روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کو کشیدگی میں کمی اور سفارت کاری کو آگے بڑھانا چاہئے۔
روسی وزارت خارجہ نے دونوں فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھرتے ہوئے مسائل کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جانا چاہئے۔
اپنے ردِ عمل میں روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ طاقت کے استعمال سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔