ہونڈا کی 2026 میں امریکی مارکیٹ کیلئے جدید الیکٹرک کاروں کی نقاب کشائی

واشنگٹن (این این آئی)ہونڈا نے امریکہ میں 2026 میں تجارتی طور پر لانچ کرنے کے لیے مستقبل کا تصور پیش کرتی نئی الیکٹرک گاڑیوں کی سیریز کی نقاب کشائی کی۔ ہونڈا کے گلوبل نائب صدر شنجی اویاما نے کہا کہ ‘ہم نے نئے دور کے لیے ہونڈا 0 سیریز تیار کی ہے۔ یہ پہلی نظر میں لوگوں کے لیے ایک نئے نقطہ نظر کو جنم دیتی ہے اور دوسری الیکٹرک گاڑیوں سے بہت زیادہ مختلف ہے۔

‘ہونڈا کی پریس ریلیز کے مطابق ‘سیلون ماڈل کا وسیع انٹیریئر ہے، جس میں جدید ڈیزائن، خودکار ڈرائیونگ، ٹیکنالوجی، کارکردگی اور دیر تک چلنے والی بیٹری متعارف کروائی گئی ہے۔یہ کمپنی 2026 میں امریکہ میں سیلون ماڈل کمرشل سطح پر متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔