ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک میں آج بھی سونےکی فی تولہ قیمت میں 300 روپےکمی ہوئی ہے۔ 300 روپےکمی کے بعد فی تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔گزشتہ روز ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 300 روپےکا اضافہ ہوا تھا۔دوسری جانب عالمی بازار میں فی اونس سونےکا بھاؤ 3 ڈالرکم ہوکر 2027 ڈالر ہے۔