کراچی (این این آئی) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔مارکیٹ ذرائع نے بتایاکہ آئی ایم ایف کی جانب سے رواں ماہ 11 تاریخ کو قرض کی اگلی قسط کی منظوری کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کا امکان ہے ، ڈالر کی قیمت 277 روپے یا اس سے نیچے آ سکتی ہے۔آئی ایم ایف سے قسط ملنے کے علاوہ ڈالر کی قیمت میں کمی کی ایک اور وجہ بھی ہے ، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 15 دسمبر کے بعد اب تک 2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے اس اضافے کا سبب صرف اتنا بتایا کہ حکومت کے سرکاری ان فلوز میں اضافہ ہوا ہے۔دو ارب ڈالر آنے کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر کا حجم 8.2 ارب ڈالر ہو گیا جبکہ مجموعی ذخائر 13.2 ارب ڈالر ہیں۔ علاوہ ازیں ملکی تجارتی خسارہ بھی تیزی سے کم ہوا ہے جس کی وجہ سے ڈالر کا اخراج کنٹرول ہوا ہے۔
غزہ میں طوفانی بارش، بے گھر فلسطینیوں کے خیمے بہہ گئے، شدید سردی میں جینا بھی محال
ٹرمپ کا چین سمیت مختلف ممالک سے درآمد اشیاء پرٹیکس لگانے کا اعلان
نیوزی لینڈ نے حوثی گروپ اور حزب اللہ کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر دیا
اسرائیل نے حزب اللہ سے جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی
جرمنی میں شدید برفباری، نظام زندگی درہم برہم، حادثات میں متعدد افراد زخمی
صائم ایوب کی سنچری، پاکستان نے زمبابوے کو دوسرا ون ڈے 10 وکٹوں سے ہرا دیا
بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دیدی
سٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 94 ہزار پوائنٹس تک گر گیا
روپے کی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا
مسلسل دوسرے روز بھی سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا