سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہو گیا،جس سے سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 18ہزار روپے ہو گئی، اسی طرح 10گرام سونا 857روپے بڑھ کر ایک لاکھ 86ہزار 900روپے ہو گیا۔