مودی کی دوغلی پالیسیاں بے نقاب : روس، یوکرین جنگ میں بھارتی ساختہ اسلحے کے استعمال کا انکشاف

نئی دہلی : (انٹرنیشنل ڈیسک) روس اور یوکرین جنگ میں بھارتی ساختہ اسلحے کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے ۔ مودی سرکار کی عالمی سطح پر دوغلی پالیسیاں کھل کر سامنے آگئیں، بھارت کی بیک وقت روس اور یوکرین کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی بھونڈی کوشش بےنقاب ہوگئیں۔

آن لائن گردش کرنے والی ویڈیو میں یوکرینی فوج کے ہاتھوں ہندوستانی ساختہ اسلحے کی موجودگی نے تہلکہ مچادیا، یوکرین جنگ میں بھارتی اسلحے کے ثبوت منظرعام پر آنے کے بعد بھارت کی روس یوکرین جنگ میں غیر جانبداری کا مؤقف جھوٹا پڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق یوکرین سے ملنے والے مخصوص اسلحے کی تیاری ہندوستان میں ہوتی ہے، ہندوستان اس سے قبل یوکرین سے ملنے والا بھارتی ساختہ اسلحہ آرمینیا کو بھی فروخت کر چکا ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ میں بھارتی گولہ بارود کی فراہمی ہندوستان کی روس کے ساتھ سفارتی کشیدگی کا سبب بنے گی۔