سعودی عرب کے تبوک ریجن میں شدید برف باری

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے تبوک ریجن میں شدید برف باری ریکارڈ کی گئی۔تبوک ریجن میں شدید برف باری کے باعث اللوز پہاڑ نے سفیدی کی چادر اوڑھ لی۔برف باری ہوتے ہی پہاڑ دلکش منظر پیش کرنے لگا جسے دیکھنے اور موسم سے لطف اندوز ہونے کیلیے شہریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے علاقے کا رخ کرلیا۔اللوز کا پہاڑی سلسلہ تبوک شہر سے تقریباً 200کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کا شمار گرم اور صحرائی علاقوں میں ہوتا ہے لیکن ان دنوں سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشیں بھی ریکارڈ کی گئی ہیں جس کی وجہ سے صحرا اور پہاڑ سرسبز ہوگئے ہیں۔