جینیوا: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نئے سال کی آمد کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے ۔ خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اپنے پیغام میں گزشتہ سال کی مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ آنے والے سال میں اتحاد اور امید کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔
2023 has been a year of enormous suffering, violence, and climate chaos.
2024 must be a year for rebuilding trust and restoring hope. pic.twitter.com/E8gstJ7zm8
— António Guterres (@antonioguterres) December 28, 2023
سیکرٹری جنرل نے کہا کہ 2023 بہت زیادہ مشکلات، تشدد اورماحولیاتی افراتفری کا سال رہا ہے، انسانیت درد میں مبتلا ہے اور ہمارا سیارہ زمین خطرے میں ہے جبکہ 2023گرم ترین سال ریکارڈ کیا گیا۔
انتونیوگوتریس نے کہا کہ مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے دنیا 2024 کو اعتماد کی تعمیر نو اور امید کی بحالی کے لئے وقف کرے۔