2024 کے حوالے سے بابا وانگا کی خوفناک پیشگوئیاں

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) نئے سال 2024 سے متعلق بابا وانگا کے نام سے معروف نابینا خاتون نے 7 خوفناک پیشگوئیاں کردی۔برطانوی اخبار کے مطابق بابا وانگا نے سال 2024 سے متعلق پیش گوئی کی ہے کہ روسی صدر پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے جب کہ یورپ میں دہشت گردانہ حملے بڑھیں گے۔

انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ ایک خوفناک قدرتی آفت واقع ہو سکتی ہے۔ دنیا میں ایک بڑا معاشی بحران ہو سکتا ہے اور سائبر حملے بڑھیں گے۔اس کے علاوہ ایک اور پیش گوئی میں کہا گیا کہ 2024 میں الزائمر اور کینسر سمیت لاعلاج بیماریوں کے نئے علاج دریافت ہوں گے۔اس نے یہ بھی پیش گوئی کی کہ کوانٹم کمپیوٹنگ میں ایک اہم پیش رفت ہوگی۔”بابا وانگا” کا انتقال 1996 میں ہوچکا ہے، لیکن انہوں نے موت سے پہلے جو پیش گوئیاں کیں وہ ان کی موت کے کافی عرصے بعد بھی سچ ثابت ہورہی ہیں۔