کراچی: (کامرس ڈیسک) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا، پاکستان سٹاک مارکیٹ دوبارہ بہتری کی جانب گامزن ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 1189 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 62 ہزار 52 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 60 ہزار 864 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا ۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 15 ارب 70 کروڑ 82 لاکھ 81 ہزار 796 روپے مالیت کے 37 کروڑ 86 لاکھ 19 ہزار 990 شیئرز کا لین دین ہوا۔