ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 20 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ہے۔ادھر 10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے بڑھ کر 1لاکھ 89 ہزار 129 روپے ہے۔