ملک کے8بڑے شہروں میں سرکاری ملازمین اور عام لوگوں کیلئے نئے رہائشی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہائوسنگ اتھارٹی نے ملک کے8بڑے شہروں میں سرکاری ملازمین اور عام لوگوں کیلئے نئے رہائشی منصوبے شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہائوسنگ اتھارٹی نے ملک کے8بڑے شہروں راولپنڈی ،اسلام آباد ،لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان، فیصل آباد اور کراچی میں سرکاری ملازمین اور عام لوگوں کیلئے نئے رہائشی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اتھارٹی کو میگا منصوبوں میں دلچسپی رکھنے والے زمین مالکان، کمپنیوں اورمختلف فرمز کی جانب سے متعدد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ایف جی ای ایچ اے نے کہا ہے کہ نئے ہائوسنگ منصوبے وفاقی حکومت کے ملازمین اور عام لوگوں کے لئے مشترکہ منصوبے کی بنیاد پر شروع کئے جائیں گے۔