ننکانہ صاحب ،پٹرولیم مصنوعات/ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

ننکانہ صاحب(این این آئی)پٹرولیم مصنوعات/ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ننکانہ صاحب میں بھی ریلیف کی عوام تک منتقلی کا آغاز ۔ضلعی انتظامیہ ننکانہ کی موٹر ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے عہدے داروں سے ملاقات۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد کا کہنا ہے کہ موٹر ٹرانسپورٹ فیڈریشن نے کرایوں میں فوری کمی پر رضامندی ظاہر کر دی۔ موٹر ٹرانسپورٹ فیڈریشن کرایوں میں5سے10فیصد تک کمی پر رضا مند۔ گڈز ٹرانسپورٹرز مال برادر گاڑیوں کے کرایوں میں10فیصد تک کمی کرے گے۔ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کے بعد کرایوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

بس اڈوں پر “پہلے اور موجودہ” کرایہ ناموں کی واضح تشہیر کی جائے۔ موٹر ٹرانسپورٹ کے نمائندگان نے ملاقات میں ہونے والے فیصلوں پر فوری اطلاق پر اتفاق کیا۔پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں نمایاں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں۔تیل کی قیمتوں میں کمی کے فوائد عوام تک ہر صورت پہنچائے جائیں گے۔

تیل کی قیمتیں گرنے سے اشیائ ضروریہ کی نقل و حمل کے اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے پر کاروباری افراد دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی لائیں۔ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر مکمل طور پر عمل درامد یقینی بنائیگیٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچانے کے لیے انتظامیہ کا ہر اول دستہ ہوں گے۔