کراچی(نیوزڈیسک)سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث 100انڈیکس میں 259پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 26پیسے سستا ہونے پر 283روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے، فاریکس ڈیلرز کاکہنا ہے کہ بینک درآمد کنندگان کو ڈالر 283روپے 50پیسے میں فروخت کررہےہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284روپے 50پیسے میں فروخت ہو رہا ہے ۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث 259پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،100انڈیکس 66ہزار 389پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔