اسلام آباد (نیوزڈیسک/این این آئی) ملک میں روپےکی قدر بحال ہونے لگی،امریکی ڈالر کی قدرمیں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے،آج پھر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 36 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی ہےنجی ٹی وی کے مطابق کاروباری ہفتے کےآخری روزبھی امریکی ڈالرکی قدرمیں کمی دیکھی جارہی ہے،روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر معمولی کمی کے بعد انٹربینک میں 283 روپے 15 پیسے پر آ گیا ہے۔
دوسری جانب ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 9کروڑ 93لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 8دسمبر کو 9لاکھ 93لاکھ ڈالر اضافے سے 12ارب 20کروڑ ڈالر رہے۔ اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2کروڑ 6لاکھ ڈالر اضافے سے 7ارب 4کروڑ ڈالر رہے۔ اسٹیٹ بینک اعداد کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 7کروڑ 87لاکھ ڈالر اضافے سے 5ارب 16کروڑ ڈالر رہے۔