تل ابیب: (انٹرنیشنل ڈیسک) غزہ کو ملیامیٹ کرنے کے بعد بھی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دل نہ بھرا ، غزہ میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کو شکست دے کر رہیں گے، حماس کے درجنوں کارکن ہتھیار ڈال چکے ہیں دیگر کارکنان بھی فوری طور پر ہتھیارڈال دیں۔
نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ بندی کے بغیر بھی یرغمالیوں کو رہا کروا لیں گے، جنگ کے بعد غزہ میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا، یحییٰ السنوار کو قتل کرکے جنگ کا خاتمہ کریں گے۔