آئی ایم ایف نے پٹرولیم لیوی بڑھانے کی ایک شرط رکھ دی

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف نے پٹرولیم لیوی بڑھانے کی ایک شرط رکھ دی ہے جس کو حکومت پاکستان پورا کرنے کیلئے تیار ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق موجودہ مالی سال میں لیوی ٹارگٹ میں49 ارب روپے کا اضافہ ہو گا، رواں سال پٹرولیم لیوی کا ہدف869 ارب سے بڑھا کر918 ارب روپے تک لے جایا جائے گا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ49 ارب روپے کے ٹیکس اضافہ کے لیے آرڈینینس لائے جانے کا امکان ہے، ٹارگٹ حاصل ہونے پر آئندہ مالی سال یہ ہدف1065 ارب روپے رکھا جائے گا۔

ذرائع نے مزید کہا ہے کہ منتخب حکومت سے پہلے فی لیٹر لیوی بڑھائی تو آرڈیننس لایا جا سکتا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی کھپت بڑھنے سے بھی 918 ارب لیوی کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران فی لیٹر پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھائی جا سکتی ہے جبکہ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف ایم ای ایف پی ڈرافٹ میں ہدف بڑھانے پر متفق ہیں۔