ممبئی : (انٹرنیشنل ویب ڈیسک ) بھارت میں سمندری طوفان میچونگ آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرا گیا، طوفان کے زیر اثر بھارتی شہر چنئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال ہے اور پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا ہے ، بارش کے باعث ٹرینیں، پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ سکول بند اور کئی علاقوں میں بجلی معطل ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ کے رن وے اور سب ویز پانی میں ڈوب گئے ہیں جبکہ مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 12 ہوگئی، تامل ناڈو، آندھرا پردیش اور اڑیسا میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔
چنئی میں بارش کے پانی میں پھنسنے والے بالی ووڈ اداکار عامر خان کو ریسکیو ورکرز نے کشتی کے ذریعے محفوظ مقام پر پہنچایا۔
بھارت کی محکمہ موسمیات نے شہر اور گرد ونواح میں آئندہ چوبیس گھنٹے میں انتہائی تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے، خلیج بنگال میں بننے والے سمندری طوفان میچانگ کے باعث ریاست تامل ناڈو، آندھرا پردیش اور اوڑیسہ میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا تھا ۔