یوکرین کے انٹیلی جنس چیف کی اہلیہ کو زہر دے دیا گیا

انٹیلی جنس چیف کی اہلیہ ماریانا بڈانووا کو دھاتوں کے ذریعے زہر دیا گیا،اسپتال منتقل

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرینی فوج نے کہا ہے کہ ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ کی اہلیہ کو زہر دے دیا گیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرین ملٹری انٹیلی جنس کے ترجمان نے کہا کہ ان کے انٹیلی جنس چیف کی اہلیہ ماریانا بڈانووا کو دھاتوں کے ذریعے زہر دیا گیا، جنہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس چیف کی اہلیہ کو زہر دیے جانے کی تصدیق کرتے ہیں تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دیا کہ انہیں کب اور کس نے زہر دیا گیا۔یوکرین کے ملٹری انٹیلی جنس چیف روس کے خلاف خفیہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں اپنے کردار کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے ہیں، رواں سال روسی سکیورٹی اداروں کی جانب سے ان پر 10 بار قاتلانہ حملے کئے جاچکے ہیں۔روسی میڈیا کے مطابق ملٹری انٹیلی جنسی چیف کی اہلیہ کو زہر دیا جانا ان کی اندرونی لڑائی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔