واشنگٹن : (انٹرنیشنل ویب ڈیسک ) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا کی کوششوں سے غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوئی ، حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے پہلے گروپ کی رہائی محض ایک شروعات ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان قیام امن کی خاطر دو ریاستی حل کے لیے کام دوبارہ شروع کیا جائے۔
Beginning today, under the deal reached between Israel and Hamas, fighting in Gaza will halt for four days.
13 Israeli hostages have been released along with several Thai nationals.
And we expect that dozens more, including Americans, will be returned to their families.
— President Biden (@POTUS) November 24, 2023
بائیڈن نے کہا کہ میرے خیال میں جنگ بندی میں توسیع کے حقیقی امکانات موجود ہیں، آج صبح میں اپنی ٹیم کے ساتھ مصروفِ عمل رہا ہوں کیونکہ اس معاہدے کا نفاذ شروع ہوچکا ہے ، یہ صرف ایک آغاز ہے لیکن اب تک یہ اچھی طرح سے چل رہا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی کے بعد فلسطینی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع ہوگیا ہے ، حماس نے 13 اسرائیلی قیدیوں کے ساتھ 10 تھائی اور ایک فلپائنی شہری کو بھی رہا کردیا ہے۔
قطری وزارت خارجہ اور ریڈ کراس نے غزہ سے 24 قیدیوں کو رفح بارڈر کے ذریعے منتقل کرنے کی تصدیق کی ہے جبکہ اسرائیلی جیلوں سے 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔