اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) مہنگائی کے ستائے کے الیکٹرک صارفین پر ایک اور بجلی بم گرا دیا گیا، نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین پر 1 روپیہ 52 پیسہ فی یونٹ اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی حکومت کی درخواست پر اضافی سرچارج کو منظور کیا گیا، کے الیکٹرک صارفین پر اضافی سرچارج نومبر 2023ء سے دسمبر 2024ء تک کے لئے لاگو ہوگا، اضافی سرچارج سے کے الیکٹرک کے صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
نیپرا نے منظوری کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کوبھجوا دیا، وفاقی حکومت سرچارج عائد کئے جانے کا حتمی نوٹیفکیشن جلد جاری کرے گی۔