غزہ: (انٹرنیشنل ڈیسک) حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ ہم نے اپنا مؤقف قطری بھائیوں اور ثالثوں کو پہنچا دیا ہے، اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں۔
غیر ملکی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جنگ بندی کے ابتدائی 5 روزہ عارضی معاہدے میں زمینی سیز فائر اور جنوبی غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں کو بھی محدود کیا جائے گا۔
مجوزہ معاہدے کے تحت 300 فلسطینیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کیا جائے گا جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ قطری وزیراعظم نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ یرغمالیوں کی رہائی کے بعد عارضی سیز فائر معاہدے میں معمولی مسائل ہیں۔