الریاض: (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ تمام ممالک اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی اور فروخت بند کریں۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایک بار پھر غزہ میں جاری جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو مسترد کرتے ہیں ، تمام ممالک غزہ کی تباہ کن صورتحال کو سنجیدہ لیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے، دونوں فریق بات چیت کے تحت اس مسئلے کا حل نکالیں، غزہ میں حملے فوری طور پر بند کئے جائیں۔