غزہ میں اسرائیلی مظالم کی حمایت ، امریکی صدر کی مقبولیت میں ریکارڈ کمی

نیویارک : (انٹرنیشنل ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی مظالم کی حمایت کرنے پر امریکی صدر جو بائیڈن کی مقبولیت میں کمی آگئی جس کے نتیجے میں مستقبل میں ان کی صدارت خطرے میں پڑسکتی ہے ۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک سروے میں غزہ جنگ پر بائیڈن کے طرز عمل کو 70 فیصد ووٹرز نے مسترد کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے ووٹرز میں بھی جوبائیڈن کی مقبولیت میں 40 فی صد کمی آئی ہے جبکہ سروے میں شامل18 سے 34 سال کےزیادہ ترامریکیوں نےاسرائیلی حملوں کو حد سےمتجاوز قرار دیا۔

خیال رہے کہ امریکا میں اگلے سال صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں، جو بائیڈن بھی صدارتی امیدوار ہیں جبکہ صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایک بار پھر حصہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں۔