کراچی(نیوزٖڈیسک)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہو گیا،دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کا رجحان برقرار رہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 2روپے 14پیسے سستا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر 286روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے، ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس میں 420پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا،100انڈیکس نے 57ہزار پوائنٹس کی حد عبورکرلی۔