انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) انٹربینک میں ڈالر 45 پیسے مہنگا ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 288 روپے پر ٹریڈ ہونے لگا۔گذشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے بڑھوتری دیکھنے میں آئی تھی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 287 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔