معاملہ بہت ہی حساس ہے لہذا قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے، بھارتی وزارت خارجہ
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت نے گزشتہ ماہ قطری عدالت کی جانب سے اپنی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو دی جانے والی سرائے موت کیخلاف اپیل دائر کردی۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ ہندوستانی بحریہ کے ان 8 سابق افسران تک دوسری سفارتی رسائی مل گئی ہے، جنہیں قطر ی عدالت نے 7 نومبر کو موت کی سزا سنائی تھی۔
ترجمان ارندم باگچی کے مطابق قطر کی عدالت کا فیصلہ رازدارانہ ہے اور اسے قانونی ٹیم کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔
اور اس فیصلے کیخلاف بھارت کی جانب سے ایک اپیل دائر کی گئی ہے،اور بھارت انہیں قانونی امداد فراہم کرتا رہے گا،معاملہ بہت ہی حساس نوعیت کا ہے اس لیے اس حوالے سے قیاس آرائیوں سے مکمل گریز کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ بھارتی بحریہ کے سابق اہلکاروں پر اطالوی ساختہ جدید ترین آبدوزیں خریدنے سے متعلق قطر کے خفیہ پروگرام کی تفصیلات ایک ملک کو فراہم کرنے کا الزام ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی بحریہ کیان سابق افسران میں کمانڈرپورنیندو تیواری، کیپٹن نوتیج سنگھ گل، کمانڈربیرندر کمار ورما، کیپٹن سوربھ وششت، کمانڈرسوگناکر پکالا، کمانڈرامیت ناگپال، کمانڈر امیت ناگپال اور سیلر راگیش شامل ہیں ۔