تمام ممالک غزہ میں جنگ بندی پر زور دیں: فرانسیسی صدر

پیرس: (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمونل میکرون نے کہا کہ تمام ممالک غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی پر زور دیں۔

فرانسیسی صدر ایمونل میکرون نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے لوگوں کو امداد کی بہت ضرورت ہے، غزہ میں بہت جلد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ میں وقفہ ہونا چاہیے،عام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اور قتل عام کو روکنے کی فوری ضرورت ہے۔

فرانسیسی صدر میکرون نے فلسطینیوں کےلیے مزید امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فرانس فلسطینیوں کےلیے امداد 20 ملین یورو سے بڑھا کر 100 ملین یورو کر دے گا۔