کوئٹہ: (نیوز ڈیسک) شہر میں تندوروں کی بندش کے پیش نظر تندور ایسوسی ایشن نے 10 نومبر سے کوئٹہ میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے چئیرمین تندور ایسوسی ایشن نعیم خلجی نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے سلسلے میں تندور والوں کو تنگ کیا جا رہا ہے، مہاجر کارڈ رکھنے والے مہاجرین کو بھی تنگ کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہر میں 300 تندور بند ہو چکے ہیں، کل کوئٹہ کے تمام تندور بند کرنے کا اعلان کرتے ہیں، مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔