کابل میں دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

کابل: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان حکام کی جانب سے واقعےکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہےکہ دھماکا ایک مسافر گاڑی میں ہوا، سکیورٹی فورسز واقعےکی تحقیقات کر رہی ہیں، دھماکے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے حتمی خبر سامنے نہیں آسکی تاہم کہا جا رہا ہےکہ یہ ایک بم دھماکا تھا، افغان حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔