امر یکا اورچین کا باہمی تعاو ن پرزور

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) امر یکا اور چین کا غلط فہمیوں سے نمٹنے کے لئے با ہمی تعاو ن پر زور دیا ہے، چینی خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں بحری امور پر چین امریکا مشاورت کا پہلا دور منعقد ہوا ،چینی وزارت خارجہ کے سرحدی اور بحری امور کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل ہونگ لیانگ اور امریکی محکمہ خارجہ کے مشرقی ایشیا بیورو کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری اور امور چین کے کوآرڈینیٹر لین مو کھہ نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔
دونوں ممالک کے بحری محکموں اور وزارت دفاع کے نمائندوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ فریقین نے سمندری صورتحال، میری ٹائم سکیورٹی، میری ٹائم اکانومی اور ماحولیات جیسے امور پر پرخلوص ماحول میں تفصیلی اور تعمیری تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے بات چیت اور مواصلات کو مضبوط بنانے، بحری سرگرمیوں سے نمٹنے، غلط فہمیوں اور غلط اندازوں سے بچنے اور باہمی فائدہ مند تعاون تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

چینی فریق نے بحری امور پر اپنی پالیسی و موقف کی وضاحت کرتے ہوئے خطے میں امریکی فوجی تعیناتیوں میں اضافے، چین کی مسلسل جاسوسی اور بحیرہ جنوبی چین میں خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزی کے حوالے سے متعلقہ ممالک کی حمایت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔ چین نے امریکی فریق پر زور دیا کہ وہ چین کی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق اور مفادات کا سنجیدگی سے احترام کرے، علاقائی ممالک کے درمیان بحری تنازعات میں مداخلت بند کرے اور علاقائی امن و استحکام میں تعمیری کردار ادا کرے۔