یورپی یونین نے جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

رکن ممالک کی غزہ اور اسرائیل میں شہریوں کے قتل کی مذمت

برسلز( انٹرنیشنل ڈیسک ) یورپی یونین کے 27 رکن ممالک کے رہنمائوں نے متفقہ طور پرغزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برسلز میں رہنمائوں کے دو روزہ سربراہی اجلاس ہوا، جس میں دو ریاستی حل پر امن کانفرنس کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔ رکن ممالک نے غزہ اور اسرائیل میں شہریوں کے قتل کی مذمت کی ۔

یورپی کونسل بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق ہر وقت تمام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اہمیت کا اعادہ کرتی ہے۔ امدادی ٹرکوں کو بحفاظت داخلے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے علامیے میں کہا کہ یورپی کونسل غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے اور بلا روک ٹوک انسانی ہمدردی کی رسائی کا مطالبہ کرتی ہے۔