غزہ میں جاری جنگ پورے مشرق وسطیٰ کو لپیٹ میں لے سکتی ہے: روسی صدر کا انتباہ

ماسکو: (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے غزہ کی صورتحال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ پورے مشرق وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ غزہ میں ہزاروں افراد پانی، بجلی، خوراک سمیت بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، غزہ میں بے گناہ خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو دوسرے لوگوں کے جرائم کی سزا دی جا رہی ہے۔

پیوٹن کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارا بنیادی کام خونریزی اور تشدد کو روکنا ہے، اگر غزہ میں اسرائیل کی فوجی مہم بند نہ ہوئی تو خطے کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔