امریکا،گوگل کا اسرائیل میں اپنی میپنگ سروس ایپس، گوگل میپس اور ویزکی براہ راست سروسز معطل کرنے کا اعلان

واشنگٹن (انٹرنشینل ڈیسک) امریکی سرچ انجن گوگل نے اسرائیل میں اپنی میپنگ سروس ایپس، گوگل میپس اور ویز کی براہ راست سروسز عارضی طور پر معطل کردی ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے نے گوگل میپس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ادارے نے ماضی کی طرح خطے کی بدلتی صورتحال اور مقامی آبادی کی حفاظت کے پیش نظر اسرائیل میں اپنی براہ راست سروسز اور معلومات کی فراہمی معطل کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی نے اس حوالے سے کئی ذرائع سے مشورہ کیا جن میں علاقائی اور مقامی حکام بھی شامل تھے،تاہم یہ نہیں بتایا کہ یہ ایپس اسرائیل کے علاوہ غزہ میں بھی غیر فعال ہوں گی کہ نہیں، اس کے علاوہ یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ آیا یہ کارروائی اسرائیلی افواج کی درخواست پر کی گئی ہے یا اس کی کوئی اور وجہ ہے۔