کراچی: (کامرس ڈیسک) ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آج معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک پیسے 32 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 12 پیسے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/bEThWJNeZj#SBPExchangeRate pic.twitter.com/knhBFSTxV2
— SBP (@StateBank_Pak) October 23, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کررہاہے۔