کراچی: (کامرس ڈیسک) 2 روز اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت میں پھر سے کمی آئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپیہ 48 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 81 پیسے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/2GDqC1a99h#SBPExchangeRate pic.twitter.com/kTExYSKPqS
— SBP (@StateBank_Pak) October 19, 2023
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3.29 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 280 پر فروخت ہو رہی ہے۔