ہنڈا اور ٹویوٹا کے بعد سوزوکی نے بھی اپنا پلانٹ بند کر دیا

پاک سوزوکی نے اسٹاک کی کمی کو جواز بناتے ہوئے پلانٹ بند کیا

لاہور(نیوز ڈیسک) ٹویوٹا اور ہونڈا کے بعد پاک سوزوکی نے اسٹاک کی کمی کی وجہ سے اپنا آٹو موٹیو مینوفیکچرنگ پلانٹ 25 اکتوبر سے 27 اکتوبر کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہیتاہم کمپنی اس وقت تک اپنی موٹرسائیکل مینوفیکچرنگ کو چلانا جاری رکھے گا۔

ٹویوٹا کار بنانے والی کمپنی انڈس موٹر کمپنی نے ایک ماہ کے لیے مینوفیکچرنگ روکنے کا اعلان کیا تھا، کمپنی 17 نومبر تک پورے ایک ماہ کے لیے بند رہے گی۔