تل ابیب (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل فلسطین جنگ کے اثرات امریکا کے بعد بیلجیئم تک پہنچ گئے جہاں برسلز میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 2 سوئیڈش شہریوں کو قتل کردیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حملہ آور خود کو داعش کا رکن کہہ رہا تھا اور اس نے دعوی کیا کہ اس نے امریکا میں قتل کیے جانے والے 6 برس کے فلسطینی کا بدلہ لینے کے لیے فائرنگ کی ہے جب کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگیا۔دوسری جانب برسلز میں دہشتگردی کے خطرے کا درجہ بڑھاکر 4 کردیا گیا۔