اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی امداد داخل نہیں ہونے دے گا، نیتن یاہو کی دھمکی

تل ابیب: (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی امداد داخل نہیں ہونے دے گا۔

اپنے ایک بیان میں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ بندی کی افواہیں غلط ہیں، غزہ کے محصورین کیلئے کوئی امداد نہیں ہے۔

خیال رہے کہ غزہ میں 2 کروڑ سے زائد افراد کیلئے خوراک اور پانی کی فراہمی کے بڑھتے مطالبات پر اسرائیلی وزیر اعظم نے سرد مہری کا مظاہرہ کیا ہے۔

فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ دسویں روز میں داخل ہو چکی ہے اور اس پر معاہدے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں جب کہ دوسری طرف صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کسی بھی قسم کے معاہدے کی تردید کی ہے۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا نہ تو کسی سے معاہدہ ہوا ہے اور نہ ہی وہ غیر ملکیوں کے بدلے میں غزہ کے محصورین کیلئے امداد دینے کیلئے تیار ہے۔