پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیائے خورونوش سستی نہ ہو سکیں

اسلام آباد: (کامرس ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود صوبائی دارالحکومت میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں چینی، دالیں، گھی، آٹا، گوشت، پھل اور سبزیاں سستی نہیں ہوئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر اور پٹرول سستا ہونے سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 15 سے 20 فیصد تک فوری کمی ہونی چاہیے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ جب پٹرول مہنگا ہوتا ہے تو راتوں رات اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں مگر قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیائے خورونوش کی قیمتیں برقرار ہیں۔

لاہور چیمبر کے نائب صدر عدنان بٹ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ضلعی حکومت چیزوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے، ہم اس حوالے سے نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو آگاہ کریں گے۔