اسلام آباد: (کامرس ڈیسک) 2026ء تک 14 پاور پلانٹس کی مدت پوری ہونے پر 3600 میگاواٹ مہنگی بجلی سسٹم سے نکل جائے گی۔
دستاویزات کے مطابق مہنگی بجلی کی پیداوار والے پاور پلانٹس آئندہ دو سال میں آؤٹ ڈیٹ ہوجائیں گئے، پاور پلانٹس ایل این جی، قدرتی گیس اور فرنس آئل سے بجلی پیدا کرتے ہیں، سسٹم سے نکلنے والے پاور پلانٹس میں جام شورو کے دو اور کیپکو کے تین پاور پلانٹس شامل ہیں۔
دستاویز میں مزید بتایا گیا مظفر گڑھ کے چار پاور پلانٹس اور گدو کا ایک بجلی گھر شامل ہے، قدرتی گیس پر چلنے والے گدو ٹو کے 5 سے 10 یونٹ ریٹائر ہوجائیں گے، گدو ٹو کے پاور پلانٹس چھ میگاواٹ صلاحیت کے حامل ہیں، مظفر گڑھ کے چار پاور پلانٹس 750 میگاواٹ صلاحیت کے حامل ہیں۔
دستاویزات کے مطابق مظفر گڑھ کے چار پاور پلانٹس فرنس آئل سے بجلی پیدا کررہے ہیں۔