مسلسل 28 روز سے جاری روپے کی پرواز کا سلسلہ رُک گیا

کراچی: (کامرس ڈیسک) مسلسل 28 روز سے جاری روپے کی پرواز کا سلسلہ رُک گیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 277 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 83 پیسے پر بند ہوا تھا۔ خیال رہے کہ 28 روز میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بلند ترین سطح سے 30 روپے 27 پیسے کی کمی ہوئی ہے

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 276 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔