امریکا: ڈانس پارٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

واشنگٹن: (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینور میں ایک ڈانس پارٹی میں ہونے والی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پارٹی میں ہونے والی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ 5 افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 2 افراد کے مردہ ہونے کی تصدیق کردی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں اس خونی واقعے میں دو ہتھیار کے استعمال ہونے کی تصدیق ہوئی ہے تاحال ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی، ہلاک ہونے والے تینوں مرد ہیں جبکہ زخمیوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔