خیبرپختونخوا کی نگران حکومت کا دوسرا سہ ماہی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ

پشاور: (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے دوسرا سہ ماہی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

بجٹ دستاویز کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشنز کے لیے 563 ملین روپے مختص کیے جائیں گے، بجٹ میں ایکسائز ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 428 ملین جبکہ صنعت کے لیے 340 ملین روپے مختص کئے جائیں گے۔

دستاویز کے مطابق شعبہ صنعت میں تنخواہوں کے لیے 202، نان سیلری بجٹ کے لئے87 ملین رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، محکمہ معدنیات کے لیے 652 ملین روپے رکھے جائیں گے، محکمہ معدنیات میں 293 ملین تنخواہوں، 308 ملین نان سیلری بجٹ ہو گا۔

اسی طرح ٹیوٹا کے لیے ایک ہزار 36 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، محکمہ لیبر کے لیے 250 ملین مختص کرنے کی تجویز ہے، محکمہ لیبر میں 157 ملین تنخواہوں اور 73 ملین روپے نان سیلری بجٹ ہو گا۔