غزہ: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس کے دورہ روس کی توقع کی جا رہی ہے جو کہ موجودہ حالات کے تناظر میں خصوصی اہمیت کا حامل ہوگا۔
صدر محمود عباس کے دورہ روس کے حوالے سے فلسطینی سفیر نے بتایا کہ یہ دورہ کب ممکن ہے اس حوالے سے کریملن کے سرکاری بیان کے منتظر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریق روزانہ رابطے برقرار رکھے ہوئے ہیں، اتفاق ہوگیا ہے کہ محمود عباس ماسکو آئیں گے۔
قبل ازیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور صدر محمود عباس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ میں بڑھتی فوجی کشیدگی اور بگڑتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔