ڈالر کی گرتی ہوئی قدر کے ساتھ روپیہ مضبوط ہونے لگا

کراچی: (کامرس ڈیسک) امریکی کرنسی کی گرتی ہوئی قیمت سے روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 65 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 65 پیسے پر بند ہوا تھا۔ واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح سے 26 روپے 45 پیسے گر چکی ہے۔