لاہور: (نیوز ڈیسک) ادارہ شماریات نے آئندہ سال لائیو سٹاک، زراعت اور زرعی مشینری کے اعداد و شمار اکٹھے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق لائیوسٹاک، زراعت اور زرعی مشینری کے اعداد و شمار دسمبر 2024ء تک مکمل ہوں گے۔
تمام صوبوں کا ریونیو حصہ لائیو سٹاک، زراعت اور زرعی مشینری کے اعداد و شمار کے مطابق بڑھایا جائے گا۔ لائیو سٹاک، زراعت اور زرعی مشینری کے اعداد و شمار کیلئے ادارہ شماریات نے ورکنگ شروع کر دی ہے۔