اسرائیلی خواتین فوجیوں کوجیل میں خدمات سے روک دیا گیا

چندروزقبل جیل میں فلسطینی قیدی اور اسرائیلی فوجی خواتین کے جنسی تعلقات کا انکشاف ہواتھا

تل ابیب (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی خواتین فوجیوں کوجیل میں خدمات سے روک دیا گیا،غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق چند روز قبل اسرائیلی حکام کی طرف سے اسرائیل کی رامون جیل میں ایک فلسطینی قیدی اور پانچ اسرائیلی خواتین محافظوں کے درمیان جنسی تعلقات کا انکشاف کیا گیا۔

یہ ان انفرادی کیسز میں سے صرف ایک تھا جو اس عجیب و غریب صورتحال کی عکاسی کر رہا تھا۔اسرائیلی رامون جیل کے ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی قیدی کا تعلق رام اللہ شہر سے ہے۔ اس کا تعلق تحریک فتح سے ہے اور وہ 20 سال سے زائد عرصے سے قید ہے۔