کراچی: (نیوز ڈیسک) ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 98 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 76 پیسے پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 286 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔